جوہر ٹاؤن سے مختلف جرائم میں ملوث 8 ملزم پکڑے گئے

جوہر ٹاؤن سے مختلف جرائم میں ملوث 8 ملزم پکڑے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاون پولیس کی کارروائی۔قتل، ڈکیتی، دھوکہ دہی، بوگس چیک اور چوری کی سنگین وارداتوں میں ملوث آٹھ ملزمان گرفتار کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاون پولیس نے کاروائیوں کے دوران پولیس کو مطلوب ملزمان غلام مصطفیٰ، رشید، فاروق، لیاقت علی،عمر، فیصل،فیاض اور محمد اکرم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزم اکرم قتل کے مقدمہ میں ایک سال سے تھانہ ہربنس پورہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری ملزم غلام علی ڈکیتی کے مقدمہ میں چھ سال سے جوہر ٹاو ن پولیس کو، اشتہاری ملزم راشد، فاروق اور لیاقت علی چوری اور بوگس چیک کے مقدمہ میں دو سال سے مغل پورہ پولیس، اشتہاری ملزم فیاض بوگس چیک کے مقدمہ میں گجر پورہ پولیس کو ایک سال سے مطلوب، اشتہاری ملزم فیصل چار سال سے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں تھانہ نواب ٹاون پولیس کو اور اشتہاری ملزم عمر امانت میں خیانت کے مقدمہ میں تھانہ اکبری گیٹ پولیس کو ایک سال سے مطلوب تھا۔

مزید :

علاقائی -