ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
منڈی عثمان والا (نمائندہ خصوصی) عثمان والا کے نواحی گاؤں بستی فتح والی میں نامعلوم ڈاکو سبزی و پھل بیچنے والے 40سالہ اکرم کو فائر مار کر فرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق اکرم پھل سبزی بیچ کر واپس اپنے گھر جا رہا تھا جونہی وہ جولاہے والا کھوہ کے قریب ہی پہنچا تھا کہ 2نامعلوم ڈاکو ہنڈا 125 پر بستی فتح والی کی طرف سے آئے اور آتے ہی مزاحمت شروع کر دی۔ اسی دوران ڈاکو نے فائرنگ کر دی ایک فائر محنت کش کے پاؤں میں لگا پیچھے سے آنے والے اور لوگوں کو دیکھ کر ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -