نواب ٹاؤن، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  نواب ٹاؤن، کاہنہ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں: شہری لاکھوں ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر انور اور اس کے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر اسلحہ کے زور پر 4لاکھ 60 ہزار روپے کی نقدی۔زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔کاہنہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو غفور کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 3 لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے شادمان کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیروز اور فیملی سے 5لاکھ 10ہزار کی نقدی و زیورات۔ فیکٹری ایریا کے علاقے سے رمضان اور فیملی سے 2لاکھ 90کی نقدی و زیورات۔ شاہدرہ ٹاون سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر اطہر سے 30 ہزار۔ملت پارک سے حسنین سے گن پوائنٹ پر 45 ہزار نقدی موبائل فون اور اکبری گیٹ سے گن پوائنٹ پر پرویز سے18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم قائد اعظم انڈسٹریل ایریا اور گلشن راوی سے گاڑیاں جبکہ ہنجروال،نصیر آباد اور نولکھا سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -