دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

  دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

  

قصور (بیورورپورٹ)پولیس تھانہ صدر قصور نے سابق ڈپٹی کمشنر قصور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دیگر لینڈ مافیا کے خلاف خبر یں شا ئع کر نے والے مقامی صحافی افضل ناصر بھٹی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل محکمہ اینٹی کرپشن قصور نے مقامی صحافی افضل ناصر بھٹی کی خبروں اور درخواست پر کارووائی کرتے ہوئے ساٹھ کروڑ روپے مالیت کی سٹیٹ لینڈ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر 17ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔مقامی صحافی افضل ناصر بھٹی گزشتہ روز وی آئی پی گارڈن،کھیم کرن روڈ پر واقع اپنے گھر کے باہر کھڑے ہوئے تھے کہ دو نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور انہیں جان سے مار دینے اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے وا پس چلے گئے۔

مزید :

علاقائی -