ایلیٹ فورس کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ایک روزہ ٹریننگ

ایلیٹ فورس کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ایک روزہ ٹریننگ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایلیٹ فورس کی فوری ریسپانس ٹیموں کاڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے مشقوں کا افتتاح کیا۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی ہیڈ کوارٹرزملک جمیل ظفر،ایس پی سکیورٹی بلال ظفر و دیگر افسران نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ایلیٹ فورس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں ملک دشمن عناصر کی مذموم کاروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے آپریشنل سٹرٹیجی کی تربیت حاصل کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے ایلیٹ ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے نبردآزما ہونے بارے ہدایات دیں۔مشقوں کے افتتاحی سیشن سے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان،ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید،ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے ایلیٹ ٹیموں کے دستوں سے خطاب کیا۔

مشقوں میں سپیشل ایلیٹ ٹیموں کی گاڑیوں،بکتر بند گاڑی ایمرجنسی ٹرکوں اور دیگر لاجسٹک نے حصہ لیا۔

مزید :

علاقائی -