حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پروکلا حتمی بحث کیلئے طلب

حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پروکلا حتمی بحث کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے ٹک ٹاک سٹارحریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پروکلا کو 15جولائی کوحتمی بحث کے لئے طلب کرلیاہے،ایڈیشنل سیشن جج عامر حبیب نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کا موقف ہے کہ عدالت نے مذکورہ شوشل میڈیا سٹارز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کاحکم دیاتھا۔


،پولیس حکام نے عدالتی احکامات کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا،پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے اوردونوں سٹارز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -