رواں سال اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر 388ملزم گرفتار کئے گئے

رواں سال اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر 388ملزم گرفتار کئے گئے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ شو آف ویپن اور ہوائی فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔پولیس افسران سوشل میڈیا و دیگر مقامات پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کیلئے لائسنسی اسلحہ کا استعمال بھی قابل دست اندازی جرم ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے بتایا کہ لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 388 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 346 مقدمات درج کئے۔سٹی ڈویژن سے 89، کینٹ91،سول لائنز 35،صدر ڈویژن 78، اقبال ٹاؤن61 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 34 قانون شکن عناصر گرفتار کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے اْن کے اسلحہ لائسنس منسوخ کروائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خود کی اور دوسروں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -