سبزہ زار سے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس سبزہ زار کی کارروائی۔ اقدام قتل کی واردات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات سبزہ زار انوسٹی گیشن پولیس نے اقدام قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو عاطف ریاض گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شہری عرفان کو دودھ خریدنے کی معمولی تکرار پراندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی اور فائرنگ سے اپنے بھائی ثاقب کو بھی شدید زخمی کر دیا تھا۔