سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

سکیورٹی خدشات کے پیش نظرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر سکیورٹی کے پیش نظر سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہے۔ تھانہ جوہر ٹاون میں جھگیاں ایکسپو سنٹر، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں دھلا فلیٹس، سنٹرل فلیٹس ماڈل ٹاون ایکسٹینشن، بھسین گاوں سے متعدد مقامات پر سرچ آپریشنز کا عمل جاری ہے۔ اسی طرح تھانہ لٹن روڈ، لاری اڈا، شفیق آباد، بادامی باغ اور تھانہ شمالی چھاو نی، تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں متعدد آبادیوں اور علاقہ تھانہ نواب ٹاون، ستوکتلہ اور نشتر کالونی کے کئی علاقوں میں بھی سرچ آپریشنز کئے گئے۔سرچ آپریشنز میں متعلقہ ایس او ایچ اوز نے نفری اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔ اس ضمن میں سینکڑوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، کرایہ داروں کے کوئف اور متعدد ہوٹلز بھی چیک کئے گئے۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز سے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد قانون کی گرفت میں ہونگے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹس کے اضافی دستے مسلسل پٹرولنگ یقینی بنائیں۔ شہری کسی بھی مشتبہ شخص اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوراََ 15پر دیں۔

مزید :

علاقائی -