بہتر کارکردگی پرڈولفن،پیرو اہلکارو ں میں تعریفی اسناداور نقدانعام تقسیم

بہتر کارکردگی پرڈولفن،پیرو اہلکارو ں میں تعریفی اسناداور نقدانعام تقسیم

  

لاہور(کرائم رپورٹر) کیپیٹل سٹی پولیس چیف کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کے لیے خصوصی تقریب۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارو ں تعریفی اسناد و کیش ریوارڈ تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے ایس پی ڈولفن کو اچھی کارکردگی کے حامل ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کی فہرست مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں ان اہلکاروں کو شامل کیا جائے جنہوں نے دوران ڈیوٹی اپنے فرائض جانفشانی سے ادا کرتے ہوئے سٹریٹ کریمنلز و دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتا ر کیا ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے آج یہاں والٹن ہیڈکوارٹر زمیں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔جس میں اہلکاروں کو انکی شاندار کارکردگی پر نہ صرف تعریفی اسناد سے نوازا گیا بلکہ ہر اہلکار کو فردا فردا تعریفی سند وعمدہ کارکردگی پر داد شجاعت کے طور پر تعریفی لیٹر بھی دیا گیا اس موقع پر ایس پی ڈولفن راشد ہدایت نے تمام سپر وائزی آفیسرز کو اس حوالہ سے ذمہ داریاں سونپتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اپنی ڈوی?ن میں ایسے اہلکاروں کی نشاندہی کر کے ان کو تعریفی اسناددیں۔

ایس پی ڈولفن نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کے جذبہ سے سرشار اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں بر وقت حوصلہ افرائی سے فورس کے مورال میں اضافہ ہوتا ہے بطور کمانڈر ڈولفن سکواڈ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھر پور اقدامات کروں گا ایس پی ڈولفن مزید کہا کہ جزاء و سزا کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ہر آفیسر و آفیشلز کی انفرادی طور پر کارکردگی جانچنے کے لیے باقاعدہ ایک مکینزم ترتیب دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن و بددیانتی و پیشہ وارانہ فرائض سے غفلت اور عوام الناس سے بدتمیزی و غیر موثر پٹرولنگ پر جواب طلبی کی جائے گی تمام افسران و اہلکاران کرائم پاکٹس و ہاٹ سپاٹس پر موثر سنیپ چیکنگ و کرائم کی روک تھام کے لیے بھر پور کوشش کریں آخر میں انہوں نے اہلکاروں سے دلجمعی و جان فشانی سے اپنے فرائض ادا کرنے کا عہد لیا۔

مزید :

علاقائی -