چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار،پولیس

چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزم گرفتار،پولیس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل و رکشہ چور گینگ گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی پولیس نے کاروائی کے دوران موٹرسائیکل و رکشہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان میں عمران اور علی اکبر کو گرفتار کر کے ملزمان سے وارداتوں میں لوٹی ہوئی ہزاروں روپے نقدی، چنگچی رکشہ، 2 عدد پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں ان کے خلاف، شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں

مزید :

علاقائی -