سٹی ڈویژن سے 355ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

سٹی ڈویژن سے 355ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث355ملزمان گرفتار کرلئے۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے08 ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے17 پسٹلز،02رائفلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے31ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے20کلو گرام سے زائد چرس،17کلو گرام سے زائد افیون،20 گرام آئس اور125 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران09 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب34اشتہاری جبکہ 48 عادی مجرمان کوگرفتار کیاگیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر108ملزمان گرفتار کئے گئے۔کورونا وباء کے تناظر میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤ ن کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 93 مقدمات درج کئے گئے۔

مزید :

علاقائی -