تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے 13جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ ریس کورس کے علاقہ سے 13جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ریس کورس اور ڈی ایس پی کی سرپرستی میں جوے کا اڈا چلانے والے 13ملزم گرفتار۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ اوپانچ لاکھ روپے ماہانہ جبکہ دیگر اکٹھے ہونے والے پیسوں سے ایس ایچ او کار خاص آدھے آدھے پیسے آپس میں بانٹ رہے ہیں۔مقامی ڈی ایس پی نوید اکمل شیخ بھی ایس ایچ او کے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنا پورا حصہ وصول کر رہا ہے۔ ایس پی نے مقامی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ریس کورس سے تنگ آکر ان کے گھنا ؤنے جرائم کے خاتمے کے لئے دیگر سرکل کے افسران کی خدمات حاصل کرلی ہیں گزشتہ رات بھی ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ریس کورس کے علاقہ میں جوا خانہ کے ایک اڈے پر چھاپہ مار کر 13 ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد نقدی موبائل فون اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا ہے کے ایس ایچ او رریس کورس اور مقامی ڈی ایس پی ان سے منتھلی کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بھی رقم وصول کر رہے تھے اور یہ رقم ایس ایچ او ریس کورس کے کار خاص صائم بھٹی کے ذریعے ان تک جاتی تھی۔ملزمان نے دوران تفتیش دیگر بھی کئی باتوں کا انکشاف کیا ہے جس سے مقامی ایس پی سرپکڑ کر بیٹھ گیا ہے طوطو بٹ کا یہ جوا خانے حبیب اللہ روڈ پر ہو رہا تھا وہاں سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں نعیم، صغیر،فیاض،راشد،ندیم عباس،نواز،جبران،جمیل شیراز، و کٹر جان اور شعیب شامل ہیں جبکہ اڈا مالک طوطو بٹ درجن سے زائد ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔چھاپہ مار ٹیم نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیاہے کہ وہ مقامی ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کو پیسے دے کر کام کر رہے تھے۔ پولیس نے دو لاکھ روپے پندرہ دن کے ان سے ایڈوانس وصول کر رکھے تھے جبکہ 30 ہزار روپے روزانہ بھی انہیں بھجوایا جاتا تھا یہ رقم ایس ایچ او کے کار خاص صا ئم بھٹی کے ذریعے پولیس کو دی جاتی تھی واضح رہے انسپکٹر رضا ذاکر پہلے بھی سمن آباد میں جوا کروانے کی شکایت میں فارغ ہوا تھا ایس پی سول لائن نے بتایا ہے کہ وہ ایس ایچ او او ڈی ایس پی کے خلاف ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے افسران بالا کو بھجوا رہے ہیں۔ایس ایچ اونے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ایماندار پولیس افسر ہے۔جہاں تک کار خاص صائم بھٹی کی بات ہے وہ صرف انفارمر ہے اورجرائم پیشہ افراد سے متعلق صرف معلومات دیتاہے۔

مزید :

علاقائی -