میں ماسک پہننے کا حمایتی ہوں مگر مجھے اسکو پہننا نہیں پڑا، ٹرمپ

میں ماسک پہننے کا حمایتی ہوں مگر مجھے اسکو پہننا نہیں پڑا، ٹرمپ

  

واشنگٹن ڈی سی (شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں نوول کرونا وائرس کی عالمی وبا ء کے پھیلا ؤ کو کم کرنے کی کوششوں میں "ماسک پہننے کی پوری حمایت" کرتے ہیں لیکن ابھی تک انہیں ماسک پہننے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ٹرمپ نے فاکس بزنس کو بتایا کہ وہ ماسک پہننے کی پوری حمایت کرتے ہیں۔ میرے خیال میں ماسک اچھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ دوسرے لوگوں کے بہت زیادہ قریب ہوں گے تو ماسک پہنیں گے۔صدر نے کہا کہ انہیں ماسک نہیں پہننا پڑتا کیونکہ ان کے آس پاس موجود لوگوں کا کرونا وائرس کا معائنہ کیا گیا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ عوامی طور پر ماسک پہنیں گے تو ٹرمپ نے کہا کہ میرا مطلب ہے کہ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ دراصل میں خود ماسک پہنے کی شکل کو پسند کرتا ہوں۔ٹرمپ پر ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں کا دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ امریکہ میں نوول کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان چہرے پر ماسک پہن کر دوسروں کے لئے مثال قائم کریں۔

ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -