ریاست مدینہ کا لوگوں کا کربت کدے بنائے جا رہے ہیں: مفتی منیب 

ریاست مدینہ کا لوگوں کا کربت کدے بنائے جا رہے ہیں: مفتی منیب 

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔قلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں لیکن اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اسلام کی1450 سال کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ اسلامی حکومت نے بْت کدہ بنایا ہوا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حالات کو بنیاد بناکر قربانی کے بجائے مالی صدقے کی بات قرآن و سنت کے خلاف ہے۔سندھ حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں مویشی منڈیاں شہر سے باہر لگانے پر اتقاق ہوا ہے، مویشی منڈیاں چار دیواری میں لگائی جائیں، زیادہ سے زیادہ اجتماعی قربانی کی جائے۔قربانی کی کھالیں خریدنے والے جلد کھالیں محفوظ مراکز تک منتقل کریں۔ حکومت بیمار جانوروں کی منڈیوں میں آمد کی روک تھام کو یقینی بنائے، مویشی منڈیوں میں گاہک اور بیوپاری ماسک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام بچوں کو مویشی منڈی نہ لے کرجائیں، گلیوں میں جانوروں کو نہ گھمائیں، نمائش نہ لگائیں۔ حکومت سے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، شہر کے باہر مویشی منڈیاں لگیں گی تاکہ شہری آبادی محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی مذمت کرتے ہیں، ریاست مدینہ کا لوگو لگا کر بت کدے بنائے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لیا جائے، اقلیتوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہیں، اقلیتیں اپنی آبادیوں میں اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں۔

 مفتی منیب 

مزید :

صفحہ اول -