سندھ میں کوویڈ 19سے مزید 31افراد جاں بحق، 2430متاثر

سندھ میں کوویڈ 19سے مزید 31افراد جاں بحق، 2430متاثر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی ہاؤس سے جاری ایک بیان میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے 9436 ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 2430 نئے کیس سامنے آئے جوکہ 26 فیصد شرح بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 471023 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سندھ بھر میں 89225 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے 49926 صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1399 شامل ہیں۔ انہوں نے کہا صوبے میں صحتیابی کی شرح 56 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 31 مزید مریضوں کی اموات کے بعد تعداد بڑھ کر 1437 ہوگئی ہے جوکہ شرح 1.6 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت COVID-19 کے 37893 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 36072 گھروں میں، 243 قرنطینہ مراکز میں اور 1578 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 754 کی حالت تشویشناک ہے ان میں سے 101 کو وینٹیلیٹرز پرمنتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ ضلعی سطح پر ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی ڈویژن کے تمام چھ اضلاع سے 2430 نئے کیسوں میں سے 1177 ظاہر ہوئے۔ ان میں ضلع جنوبی 389، ضلع شرقی 296، ضلع وسطی 168، ضلع کورنگی 117 ، ضلع ملیر 111 اور ضلع غربی 96 شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں 89، دادو 58، گھوٹکی 55، ٹھٹھہ 51، شہید بینظیر آباد 48، ٹنڈو الہیار 47، لاڑکانہ 47، نوشہروفیروز 41، سکھر 38، خیرپور 37، ٹنڈو محمد خان 37، شکار پور 35، سجاول 30، مٹیاری 21، جامشورو 19، بدین 17، جیکب آباد 16، سانگھڑ 15، عمرکوٹ 13، میرپورخاص 11، قمبر اور کشمور ایک ایک کیسز ظاہر ہوئے۔ وزیراعلی سندھ نے عوام پر زور دیا کہ وہ سماجی دوری کو نظر میں رکھتے ہوئے باہر جاتے وقت ماسک پہنیں اور ہاتھ دھوئے اور ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔

مزید :

صفحہ اول -