سندھ،بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجراکردیاگیا

سندھ،بلدیاتی ادارے نظر انداز، ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجراکردیاگیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ نے برساتی نالوں کی صفائی کے لیے بلدیاتی اداروں کو نظرانداز کردیا ہے۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ حکومت سندھ نے برساتی بالوں کی صفائی کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ہر ضلعی ڈپٹی کمشنر کو 5کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے۔میئر کراچی وسیم اختر نے اس سلسلے میں استفسار پر بتایاکہ حکومت سندھ کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے نمائندگان کو نظر انداز کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت میئر کراچی وفاق سے مدد مانگنے کے لیے باقاعدہ خط لکھوں گا۔وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام کو حکومت سندھ کے رحم و کرم پہ نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -