ترک صدر رجب طیب اردوان کی فیملی میں مزید اضافہ

ترک صدر رجب طیب اردوان کی فیملی میں مزید اضافہ
ترک صدر رجب طیب اردوان کی فیملی میں مزید اضافہ

  

استنبول(ویب ڈیسک)  ترک صدر رجب طیب اردوان ایک بار پھر نانا بن گئے، ان کی بڑی صاحبزادی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی فیملی میں ایک اور فرد کا اضافہ ہو گیا، اردوان کی سب سے بڑی بیٹی اسرا البیراک کے ہاں چوتھے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نواسے کو دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر انقرہ سے استنبول پہنچے اور ننھے مہمان کے استقبال کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ رہے۔

طیب اردوان کی بڑی صاحبزادی کی اسرا البیراک کی شادی موجودہ وزیر خزانہ بیرات البیراک سے ہوئی تھی۔وزیر خزانہ نے چوتھے بیٹے کی ولادت کا سوشل میڈیا پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نئے مہمان کا نام حمزہ صالح رکھا ہے، وزیر خزانہ نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کا بے حد شکرگزار ہوں اور ان سب لوگوں کا جنہوں نے ہمیں خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا۔

مزید :

بین الاقوامی -