سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی، دل بے چارہ کی اداکارہ سنجنا سے بھی تفتیش لیکن انہوں نے کیا بتایا؟ بالی ووڈ سے خبرآگئی

سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی، دل بے چارہ کی اداکارہ سنجنا سے بھی تفتیش لیکن ...
سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی، دل بے چارہ کی اداکارہ سنجنا سے بھی تفتیش لیکن انہوں نے کیا بتایا؟ بالی ووڈ سے خبرآگئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی خودکشی کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے ان کی ساتھی اداکارہ سنجنا سانگھی سے بھی پوچھ گچھ کی ، یادرہے کہ سوشانت سنگھ نے 14 جون کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر خودکشی کرلی تھی ۔ 

پنک ولا کے مطابق سوشانت سنگھ کا کوئی سوئی سائیڈ نوٹ نہیں ملا جس کے بعد پولیس ان کے اس انتہائی اقدام کے پیچھے چھپا سچ کھوجنے کے لیے ان سے جڑے ہرشخص سے پوچھ گچھ کررہی ہے ، پولیس سوشانت سنگھ کا موبائل اور لیپ ٹاپ بھی تجزیہ کیلئے بھجواچکی ہے جبکہ کیمیکل تجزیہ کی رپورٹ موصول ہونا بھی باقی ہے ، اسی دوران پولیس نے سوشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ سنجنا سانگھی کو بھی پوچھ گچھ کیلئے بلایا۔ 

سنجنا فلم"دل بے چارہ"میں سوشانت سنگھ کی ساتھی اداکارہ تھی ، ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی کہ دل بیچارہ کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کے درمیان کوئی مس انڈرسٹینڈنگ تھی ؟تاہم سنجنا کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان کوئی غلط فہمی نہیں تھی اور ان کے درمیان جھگڑے کی رپورٹس محض افواہیں ہیں۔ 

پولیس حکام پروفیشنل دشمنی کو بھی تحقیقات میں مد نظر رکھے ہوئے ہیں اور شنو شرما سمیت 28 افراد سے تفتیش ہوچکی ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ شوشانت کے چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی کہ آیا ان کے اکائونٹ سے کوئی غیر قانونی طور پر رقم کی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ۔ 

مزید :

تفریح -