نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر عالمی ضمیر پر دھبہ، شہزاد اکبر

نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر عالمی ضمیر پر دھبہ، شہزاد اکبر

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فورسز کے ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر عالمی ضمیر اور سلامتی کونسل پر دھبہ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے خلاف بھارت کی جارحیت جاری ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما بھارتی جارحیت کے خلاف ایک لفظ نہیں بول رہے، نانا کی لاش پر بیٹھے نواسے کی تصویر عالمی ضمیر اور سلامتی کونسل پر دھبہ ہے۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ آخر -