مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق، 10شدید زخمی 

مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7افراد جاں بحق، 10شدید زخمی 

  

مری(آئی این پی)مری کے نواحی گاوں میں جیپ سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ   10 زخمی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گھنی کھوڑ سے نگری ٹوٹیال  جانے والی مسافرجیپ لورہ ہزارہ کے گاوں سیری چنالی میں سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت  7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔امدادی کارروائی کے دوران 10 شدید زخمی افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری  ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ زخمیوں کو  لورہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

 جیپ کھائی

مزید :

صفحہ آخر -