مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر عالمی ضمیر آخر کب جاگے گا: علی امین گنڈا پور
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے،دنیا کو بھارتی درندگی اور سفاکیت کو روکنا ہو گا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سفاکیت پر عالمی ضمیر آخر کب جاگے گا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی ہے،نانا کی لاش کے قریب بیٹھانواسا انسانیت اور انصاف کے علمبرداروں کیلئے بڑا سوالیہ نشان ہے، علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسا واقعہ مغرب میں پیش آیا ہوتا تو پوری دنیا میں اس کے اثرات محسوس کیے جاتے، ان کا کہنا تھا کہ معاشی اور ذاتی مفادات کیلئے عالمی بے حسی افسوس ناک ہے۔
علی امین گنڈا پور