تھر میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق

تھر میں بارش، آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد جاں بحق

  

تھرپارکر(این این آئی)تھر کے صحرا میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، آسمانی بجلی سے 18 بکریاں بھی ہلاک ہوئی ہیں۔صحرائے تھر میں قیامت خیز گرمی کے طویل لہر کے بعد بارش کا سلسلہ گزشتہ رات 8 بجے سے شروع ہوا۔ننگرپارکر، چاچھرو، مٹھی، سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی و تیز بارش جمعرات کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی، بارش کے دوران تحصیل مٹھی اور کلوئی میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات میں 18 بکریاں بھی مرگئی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -