60ہزارافرادکاخفیہ نیٹ ورک پکڑاگیا،کروڑوں پاونڈ اور کئی ٹن منشیات برآمد

60ہزارافرادکاخفیہ نیٹ ورک پکڑاگیا،کروڑوں پاونڈ اور کئی ٹن منشیات برآمد
60ہزارافرادکاخفیہ نیٹ ورک پکڑاگیا،کروڑوں پاونڈ اور کئی ٹن منشیات برآمد

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں نے سنگین جرائم میں ملوث بڑے گینگز کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا ہے جس سے دنیا بھرمیں ساٹھ ہزار افراد وابستہ ہیں۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد برطانوی اداروں نے اپنے ملک میں ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق برطانیہ اور دنیا کے دیگر ممالک میں موجود گینگز کے ایک بڑے نیٹ ورک کو پکڑلیاگیاہے جس سے دنیا بھرمیں ساٹھ ہزار افراد منسلک ہیں۔

برطانوی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن میں کئی بڑی مچھلیوں سمیت700سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے، 5 کروڑ 40 لاکھ پاؤنڈ رقم اور کئی ٹن منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں نے رواں برس اپریل میں ’’اینکرو چیٹ‘‘ نامی فون نیٹ ورک کا خفیہ کوڈ کریک کیاتو انہیں سنگین جرائم میں ملوث مجرمان کے خفیہ کمیونی کیشن نیٹ ورک تک رسائی حاصل ہوگئی یہ مجرمان خاص طور پر اپنے گینگز کے لئے تیار کئے گئے موبائل فونز کا استعمال کر رہے تھے۔

اس نیٹ ورک سے برطانیہ کے 10 ہزار اوردنیا بھر کے 60 ہزار صارفین منسلک ہیں۔

مسلسل کئی ہفتےجاسوسی کےبعدبرطانوی سیکورٹی اداروں نےمجرمان کیخلاف ایک بڑےآپریشن کاآغازکرکے بڑی تعداد میں گرفتاریاں کی ہیں۔

مزید :

برطانیہ -