"جنسی ہراسانی کی بیشمار اطلاعات، ایک نہیں کئی سکول ملوث ہیں اور۔۔۔ " صوبائی وزیر سکول مراد راس نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

"جنسی ہراسانی کی بیشمار اطلاعات، ایک نہیں کئی سکول ملوث ہیں اور۔۔۔ " صوبائی ...

  

لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر سکول مراد راس نے کہا ہے کہ نجی سکول میں طالبات سے جنسی ہراسانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعددیگر کئی سکولوں میں بھی خواتین اساتذہ اور طلبا کے ساتھ اس طرح کے واقعات کی بیشماراطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے خلاف تحریری شکا یت موصول نہیں ہو تی کارروائی کیسے کریں؟ اب تک 25 متاثرہ طالبات نے سرکاری تحقیقاتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔

سکول انتظامیہ نے کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی جبکہ واقعات میں مبینہ ملوث ٹیچرز نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس بند کردیے ہیں۔ نجی سکولوں کے ایکٹ میں ترمیم لائی جارہی ہے آئندہ ایسے واقعات پر سکول سیل، انتظامیہ کو جرمانے ہونگے ،ملزموں کو جیل بھیجا جائے گا۔جن پر الزام لگا وہ معصوم ہوتے تو غائب نہ ہوتے یہ کسی اور سکول میں بھی نوکری نہیں کر سکیں گے ایسا ہوا تو میں خود سخت ایکشن لوں گا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -