لاہور میں ڈکیتی کی ایک اور واردات،مزاحمت پرغیرملکی میاں بیوی زخمی،تعلق کس ملک سے تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور میں ڈکیتی کی ایک اور واردات،مزاحمت پرغیرملکی میاں بیوی زخمی،تعلق کس ...
لاہور میں ڈکیتی کی ایک اور واردات،مزاحمت پرغیرملکی میاں بیوی زخمی،تعلق کس ملک سے تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہورمیں پولیس کی نااہلی کی وجہ سےڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔فیکٹری ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پرغیرملکی میاں بیوی کو ڈاکوں نے زخمی کردیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق دوڈاکوچینی شہری کےگھر داخل ہوئےاس دوران وہاں مقیم جوڑے نے مزاحمت کی توڈاکوؤں نےچاقو کےوارسےمیاں بیوی کوزخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

خیال رہے گزشتہ کچھ عرصے سے لاہور میں چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔

دوسری جانب ڈان نیوزکےمطابق گزشتہ روز ایک کمپاونڈر اور ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون کو کلینک سے گھر جاتے ہوئے ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس دوران ڈاکووں نے خاتون کا ریپ بھی کیا۔

لاہور کے گجرپورہ تھانے میں اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کی مدعیت میں درج ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) میں شکایت کنندہ ڈاکٹر محمد انور نے کہا کہ وہ میو ہسپتال میں ایکسرے ٹیکنیشن وارڈ میں ملازمت کرتے ہیں اور سگیاں گاؤں بسم اللہ کلینک کے نام سے پارٹ ٹائم میں اپنا کلینک چلاتے ہیں جس کے اوقات کار شام 6 سے 10 بجے تک ہیں۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ کلینک پر ان کی 18 یا 19 سالہ ہمسائی بھی کام کرتی ہے جسے وہ اپنےساتھ کلینک لے کر جاتے اور ساتھ ہی واپس آتے ہیں لیکن یکم جولائی کو جب رات 10 بج کر 20 منٹ پر وہ اپنا کلینک بند کرکے واپس گھر آنے لگے تو سگیاں گاؤں سے تھوڑا آگے کی جانب کرول مکئی کی فصل کے قریب پہنچنے پر کھیت کے دونوں اطراف سے 4 مسلح افراد نے انہیں گھیر لیا۔

شکایت کنندہ نے کہا کہ ڈاکؤوں نے گن پوائنٹ ان کا شناختی کارڈ، موبائل اور پرس چھین لیا اور ان کے ساتھ موجود لڑکی کا پرس بھی چھین لیا جس میں گھر کی چابیاں، 2 عدد سونے کی بالیاں اور 10 ہزار روپے موجود تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق 2 ڈاکوؤں نے شکایت کنندہ پر اسلحہ تان کر انہیں روکے رکھا جبکہ 2 ڈاکوؤں نے لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکو، لڑکی کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی موٹر سائیکل کی چابی چھین کر فرار ہوگئے۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے دوران ڈکیتی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -