ن لیگ کا لاہور سے ”گو عمران گو“ تحریک کاآغاز، احتجاجی کیمپ لگائے گئے

ن لیگ کا لاہور سے ”گو عمران گو“ تحریک کاآغاز، احتجاجی کیمپ لگائے گئے
ن لیگ کا لاہور سے ”گو عمران گو“ تحریک کاآغاز، احتجاجی کیمپ لگائے گئے

  

لاہور(سیاسی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر میں مہنگائی کے خلاف درجنوں احتجاجی کیمپ لگائے گئے، مہنگائی کے ستائے عوام سڑکوں پر نکل آئے، کیمپوں سے سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، خواجہ عمران نذیر اور رانا مشہود سمیت دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے دھواں دار خطاب کئے، شرکاءحکومت کے خلاف آٹا چور، چینی چور،دوائیاں چور اور پٹرول چور،گو عمران گو، مک گیا تیرا شو عمران گو عمران گو کے نعرے لگاتے رہے۔

گزشتہ روزپہلا کیمپ شاہدرہ چوک میں لگایا گیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی ملک محمد ریاض، رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان نے کی۔

دوسرا کیمپ بادامی باغ میں لگایا گیا جس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی غزالی سلیم بٹ نے کی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر مشتاق مغل،میاں رشید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تیسرا کیمپ کوپر سٹور جی ٹی روڈ پر لگایا گیاجس کی قیادت رکن پنجاب اسمبلی میاں مجتبیٰ شجاع نے کی جبکہ عامر خان، صبغت اللہ سلطان،سہیل بٹ،ایم حبیب،مون بٹ،ارشد،فیض،اینڈ ریو جوزف،روزینہ طاہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

چوتھا کیمپ شالامار چوک میں لگایا جس کی قیادت ارکان اسمبلی علی پرویز ملک،خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے کی۔

پانچواں کیمپ داروغے والا چوک میں لگایا جس کی قیادت ارکان اسمبلی شیخ روحیل اصغر، باؤ اختر نے کی۔

چھٹا کیمپ جوڑا پل میں لگایا گیا جس کی قیادت سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق،خواجہ سلمان رفیق،ملک وحید،اور احسن شرافت نے کی۔

ساتواں کیمپ سمن آباد چوک میں لگایا گیا جس کی قیادت مہر اشتیاق، رانا مشہود اور میاں باقر نے کی۔

آٹھواں کیمپ ٹھوکر نیاز بیگ لگایاگیا جس کی قیادت سیف الملوک کھوکھر نے کی۔

نواں کیمپ بنک سٹاپ فیروز پور روڈ پر لگایاگیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اختر بادشاہ چوہدری عبدالمجید چن نے کی۔

دسواں کیمپ اچھرہ میں لگایا گیا جس کی قیاد ت خواجہ حسان اور سید توصیف شاہ نے کی۔

گیارواں کیمپ ٹاؤ شپ میں لگایا گیا جس کی قیادت پرویز ملک،شائستہ پرویز ملک رکن اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، اور میاں سلیم نے کی۔

بارہواں کیمپ والٹن روڈ پر لگایا گیا جس کی قیادت رکن میاں نصیر اور یاسین سوہل نے کی۔

تیرہواں کیمپ رائیونڈ میں لگایا گیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر مرزا جاوید اور کرنل طارق نے کی۔

چوہدواں کیمپ مزنگ میں لگایا گیا جس کی قیادت ارکان اسمبلی میاں وحید عالم، میاں مرغوب احمد اور بلال یاسین نے کی۔کیمپوں میں ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنے خطاب میں خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ عمران نیازی آپ نااہل ہیں ہم آپ سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں اب آپ اس قوم کی جان چھووڑ دوآپ نے پچھلے دوسالوں میں عوام کو جھوٹ کی کہانیاں سنائیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا۔مسلم لیگ ن اب اس ملک کے ساتھ مزیدکھلواڑ نہیں ہونے دیگی،عوام کے دکھوں کا مداوہ کریگی۔ 50لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریا دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے پہلے والے گھر اور نوکریاں بھی چھین لی ہیں۔ لوگ سلیکٹڈ نیازی اور اس کی نالائق ٹیم کو ہاتھ اٹھا اٹھا کربد دعائیں دے رہے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ نالائق حکومت نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے۔آٹا، چینی اور پیڑول سکینڈل کے مجروں کو کٹہرے لر کر چھوڑیں گے۔مائنس ون کسی اپوزیشن جماعت نے نہیں کہا بلکہ عمران خان نے مائنس ون کی تصدیق خود کر دی ہے۔ مائنس ون کا ایشو پٹرول مافیا، آٹا اور چینی مافیا سے توجہ ہٹا نے کے لئے چھیڑا گیا ہے لیکن عوام اب ان آٹا،چینی، پٹرول اور میڈیسن چوروں کو ان کے انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -