ساہیوال رینٹل پاورکیس،راجا پرویز اشرف کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

ساہیوال رینٹل پاورکیس،راجا پرویز اشرف کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی
ساہیوال رینٹل پاورکیس،راجا پرویز اشرف کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راجا پرویز اشرف کیلئےایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ نیب کی جانب سےاسلام آباد ہائیکورٹ میں ساہیوال رینٹل پاورکیس میں راجا پرویز اشرف کی بریت کا فیصلہ چیلنج کردیاگیا۔نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کا 25 جون کا فیصلہ چیلنج کیاہے۔

نیب کی جانب سے راجا پرویز اشرف کے ساتھ 10 شریک ملزمان کی بریت کوبھی چیلنج کیاگیاہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سےجن ملزمان کی بریت چیلنج کی گئی ہے ان میں عبدالقدیر،وزیرعلی،اقبال علی ،ملک رضی عباس،سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، اسماعیل قریشی، سلیم عارف،سابق وزیرخزانہ شوکت ترین، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ شامل ہیں۔

خیال رہے احتساب عدالت نے ساہیوال رینٹل پاور ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ قومی خزانے کو نقصان نہیں پہنچا اس لیے ریفرنس نہیں بنتا۔

سابق وزیر اعظم و رہنما پیپلز پارٹی راجا پرویز اشرف سمیت تمام 10 نامزد ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

راجا پرویز اشرف پراختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -