جج ارشد ملک عہدے سے فارغ، شہبازشریف میدان میں آ گئے بڑا مطالبہ کر دیا

جج ارشد ملک عہدے سے فارغ، شہبازشریف میدان میں آ گئے بڑا مطالبہ کر دیا
جج ارشد ملک عہدے سے فارغ، شہبازشریف میدان میں آ گئے بڑا مطالبہ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے برطرف کر دیاہے ، جج ارشد ملک نے نوازشریف کے خلاف ریفرنس میں سات سال کی قید سنائی تھی جس پر اب شہبازشریف کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے رد عمل جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کی برطرفی کے لاہور ہائیکورٹ کے سات جج صاحبان کے فیصلے پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سربہ سجود ہوں کہ اس نے ملک و قوم کی مخلصانہ خدمت کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کو آج ثابت کر دیا ، ثابت ہو گیا کہ جج نے انصاف پر مبنی فیصلہ نہیں دیا تھا ، تین بار کے منتخب وزیراعظم کو ناحق سزا دی گئی ، سچائی سامنے آنے پر انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کے خلاف سزا کو ختم کیا جائے ، فیصلہ نوازشریف کی بے گناہی کا ثبوت ہے ، پارٹی کارکنان بے گناہی ثابت ہونے پر شکرانے کے نوافل ادا کریں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -