”جب مجھے پتہ چلا کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو میں۔۔۔“ حارث رؤف بھی میدان میں آ گئے

”جب مجھے پتہ چلا کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو میں۔۔۔“ حارث رؤف بھی میدان میں آ ...
”جب مجھے پتہ چلا کہ میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو میں۔۔۔“ حارث رؤف بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے پرعزم ہیں جن کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت دکھ ہوا مگر الحمد اللہ اب بہت بہتر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق حارث رﺅف نے کہا کہ جونہی مجھے معلوم ہوا میرا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو میں نے فوری طور پر قرنطینہ اختیار کر لیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر دکھ ہوا تھا مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان کی فون کال نے مجھے بہت حوصلہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ بہت بہتر ہوں اور کوئی ایسی علامات نہیں جن کی وجہ سے پریشان ہوں، ڈاکٹر سہیل اور ڈاکٹر ریاض سے مسلسل رابطے میں ہوں، امید ہے جلد صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔

مزید :

کھیل -