شیخورپور میں بس اور ٹرین میں تصادم،کم از کم 19 سکھ یاتری ہلاک، کئی زخمی، وزیرریلوے نے نوٹس لے لیا

شیخورپور میں بس اور ٹرین میں تصادم،کم از کم 19 سکھ یاتری ہلاک، کئی زخمی، ...
شیخورپور میں بس اور ٹرین میں تصادم،کم از کم 19 سکھ یاتری ہلاک، کئی زخمی، وزیرریلوے نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخو پورہ میں ریلوے پھاٹک پر منی بس اور ٹرین میں تصادم ہوگیاہے ،حادثے میں 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی حکام اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پانچوں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں۔ 

 ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس کراچی سے لاہور آ رہی تھی، حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا، ریلوے کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق سکھ یاتری پشاور سے سچا سودا جا رہے تھے۔تاحال مرنے والوں کی شناخت، جنس اور عمریں ظاہر نہیں کی گئی۔

شیخ رشید نے ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے ڈویژنل انجینئر کو معطل کر دیا۔ شیخ رشید نے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم نے شیخوپورہ میں ٹرین حادثے پر افسوس اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -