شیخوپورہ میں بس اورٹرین میں تصادم سے لقمہ اجل بننے والےدراصل کون تھےاورریلوے لائن کو پھاٹک سےکراس کیوں نہیں کیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

شیخوپورہ میں بس اورٹرین میں تصادم سے لقمہ اجل بننے والےدراصل کون ...
شیخوپورہ میں بس اورٹرین میں تصادم سے لقمہ اجل بننے والےدراصل کون تھےاورریلوے لائن کو پھاٹک سےکراس کیوں نہیں کیا گیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں منی بس اور ٹرین میں تصادم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بس میں سوار افراد کا تعلق پشاور سے تھا، بس ڈرائیور کے علاوہ اس میں موجود تمام افراد کا تعلق سکھ کمیونٹی تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تمام افراد ایک فوتگی پر شرکت کے لیے پشاور سے آئے تھے اور ڈرائیور نے سفر کی طوالت سے بچنے کے لیے باقاعدہ پھاٹک کراس کرنے کے بجائے عارضی طور پر بنے ایک راستے سے گاڑی گزارنے کی کوشش کی تھی اور اسی دوران وہاں ٹرین بھی آگئی ہے۔

خیال رہے یہ افسوسناک حادثہ فاروق آباد جاتری کہنہ روڈ پر واقع پھاٹک پرپیش آیا جہاں منی بس ٹرین کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق 20افراد لقمہ اجل بنے جب کہ 5زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید :

قومی -