پہلی بارپاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین ضلعی الیکشن کمشنر تعینات، کون کہاں فرائض سرانجام دے گا؟ تفصیلات بھی آگئیں

پہلی بارپاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین ضلعی الیکشن کمشنر تعینات، کون کہاں ...
پہلی بارپاکستان کے تمام صوبوں میں خواتین ضلعی الیکشن کمشنر تعینات، کون کہاں فرائض سرانجام دے گا؟ تفصیلات بھی آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی وجہ سےدرجنوں افسران کی دوبارہ تعیناتیاں کی گئی ہیں جس کےنتیجے میں ایک منفرد بات سامنے آئی ہے کہ پہلی بار ملک کے تمام صوبوں میں کم از کم ایک خاتون ضلعی کمشنر کو تعینات کیاگیاہے۔

تبادلہ کیے گئے اور تعینات کیے گئے افراد میں ہر صوبے کے لیے ایک ایک خواتین افسران شامل ہیں۔

ملتان ٹو کی ڈی ای سی شاہین غزل کو تبدیل کرکے ڈی ای سی راولپنڈی ٹو تعینات کیا گیا ہے۔

ملیر، کراچی مڈی ای سی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی عذرا مہیسر ٹھٹھہ کے ڈی ای سی کے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر عالیہ نذر کو پشین کا ڈی ای سی تعینات کیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے تحت مجموعی طور پر ای سی پی کے 65 کے قریب عہدیداروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -