"بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے . . ." نوازشریف کو سزا سنانے والے جج کی برطرفی پر حامد میر بھی میدان میں آگئے

"بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے . . ." نوازشریف کو ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کو سزا سنانے اور ویڈیو سکینڈل پر فاضل جج ارشد ملک کو لاہورہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے برطرف کردیا، اس کے بعد ایک نئی بحث چل نکلی ہے کہ فیصلے پر کیا اثر پڑے گا؟ برطرفی کا فیصلہ نواز شریف کے موقف کی تائید ہے ، وغیرہ وغیرہ لیکن اب اس بارے میں تازہ موقف سینئر صحافی اور حامد میر کا سامنے آیا ہے ۔

خبر شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر حا مد میر نے لکھا کہ " داغ داغ اجالا ۔۔۔ انصاف کا جنازہ نکالنے والے جج کے عدالتی فیصلوں کا جنازہ نکل گیا ۔۔۔ اس دنیا میں دیر ہے اندھیر نہیں ۔۔بہت جلد وہ چہرے بھی بے نقاب ہونگے جو ارشد ملک جیسے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لکھواتے ہیں"۔

حامد میر کے اس ٹوئیٹ پر اکبر نامی صارف نے دعویٰ کیا کہ "ارشد ملک نے بتا دیا تھا ان چہروں کے بارے میں اپنے حلف نامے میں"

حمزہ قیصر نے لکھا کہ " لیکن فکر کی بات یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں جو اداروں کی حدودوقیود کا راگ الاپتی ہیں وہ ان کے ساتھ کس حد تک کھڑی ہیں"

محمد فاروق کا خیال ہے کہ"جس دن ججوں نے میرٹ پر فیصلے دینے شروع کردیئے تو اسی دن ملک صحیح سمت میں سفر شروع کردے گا، ورنہ اسی طرح چلتا رھے گا، کبھی اندھیرا اور کبھی اجالا!!!"

مزید :

ڈیلی بائیٹس -