”جب میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو بہت تکلیف ہوئی اور پھر۔۔۔“ شاداب خان نے برطانیہ روانگی سے قبل دل کا حال سنا دیا

”جب میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو بہت تکلیف ہوئی اور پھر۔۔۔“ شاداب خان نے ...
”جب میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو بہت تکلیف ہوئی اور پھر۔۔۔“ شاداب خان نے برطانیہ روانگی سے قبل دل کا حال سنا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شاداب خان نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے لمحات بہت تکلیف دہ تھے لیکن یقین تھا کہ یہ کٹھن وقت جلد گزر جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ روانگی سے قبل شاداب خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیومیں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کوویڈ 19 کا دوسرا ٹیسٹ بھی منفی آنے پر بہت خوش ہوا اور سب سے پہلے والدین کو بتایا کیونکہ وہ میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بہت پریشان ہو گئے تھے۔

شاداب خان نے کہا کہ جب پہلا ٹیسٹ مثبت آیا تو پی سی بی نے بڑا حوصلہ دیا اور رابطہ رکھ کر اکیلے ہو جانے کا احساس نہیں ہونے دیا۔ لاہورمیں کھلاڑیوں کے ساتھ دوبارہ ملنا بہت اچھا لگا، ٹیم پہلے چلی گئی تھی پھر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اب ٹیم کے ان ساتھیوں میں شامل ہونے کی خوشی ہے، سپن بولنگ کوچ مشتاق احمد ، فہیم اشرف اورموسیٰ خان کے ساتھ رابطہ رہا۔

مزید :

کھیل -