پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کی تجویز، بورڈ نے فرنچائزز کو کیا جواب دیا؟ اجلاس کے اند رونی کہانی سامنے آ گئی

پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کی تجویز، بورڈ نے فرنچائزز کو کیا ...
پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کی تجویز، بورڈ نے فرنچائزز کو کیا جواب دیا؟ اجلاس کے اند رونی کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی بعض نادہندہ فرنچائزز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیدیا ہے۔ اجلاس میں مالکانہ حقوق کی مدت بڑھانے اور ہوم اینڈ اوے میچز کی تجویز پر غور کا یقین تو دلا دیا گیا مگر پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا جس میں پی سی بی نے بتایا کہ بعض فرنچائزز کو واجبات کی ادائیگی کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے انہیں ایک ہفتے کا وقت دے رہے ہیں، پہلے یہ معاملہ حل ہو جائے، پھر آگے چلیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایک ٹیم کو ٹیکس کی رقم جبکہ دوسری کو فیس کا کچھ حصہ دینا ہے، اجلاس میں فرنچائزز کے مالکانہ حقوق کی مدت بڑھانے اور ہوم اینڈ اوے میچز کی تجاویز پر غور کا یقین دلایا گیا تاہم پی ایس ایل 5کے بقیہ میچز یو اے ای میں کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
ایونٹ 30میچز پر ختم یا مکمل کرنیکا فیصلہ ستمبر تک کرنیکا فیصلہ ہوا، فرنچائزز نے میٹنگ میں کہا کہ بورڈ تو پیسہ کما رہا ہے لیکن لیگ سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہے لہٰذا فنانشل ماڈل تبدیل کیا جائے، اس پر حکام نے ان سے سپانسرشپ معاہدوں کی تفصیل مانگتے ہوئے معاملے پر غور کا یقین دلایا۔ ٹیم اونرز نے نئے 15فیصد رائلٹی ٹیکس کا بھی پوائنٹ اٹھایا، فیس کیلئے ڈالر کا ریٹ طے کرنے کیلئے ایک کمپنی کی خدمات لی گئی تھیں لیکن اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے ایک کمیٹی بنا دی گئی جو 2 ہفتوں میں اس حوالے سے تجاویز دے گی۔
پی سی بی نے پی ایس ایل کا الگ ڈیپارٹمنٹ بنانے کے حوالے سے آگاہی دی جس پر فرنچائزز نے اپنی نمائندگی نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا، بورڈ نے ایک اور اہم معاملے پر ٹیموں کو اعتماد میں لیا اور اب گورننگ کونسل کا اگلا اجلاس رواں ماہ کی28 تاریخ کو ہو گا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ کے اختتام پر ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے فرنچائزز سے درخواست کردی کہ وہ پی سی بی کی امیج بلڈنگ میں کردار ادا کریں، اس موقع پر شرکا نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ ہر ریجن کے بورڈ میں فرنچائز کا ایک نمائندہ شامل ہوگا۔

مزید :

کھیل -