کیا کوئی شخص جواب دہ ہے یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

کیا کوئی شخص جواب دہ ہے یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
کیا کوئی شخص جواب دہ ہے یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟ مریم نواز بھی میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شیخوپورہ کے قریب کھلے ریلوے پھاٹک میں ٹرین اور مزدا کی ٹکر سے کم از کم 19 سکھ یاتری مارے گئے ہیں اور اب اس سلسلے میں مسلم  لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا موقف بھی آگیا۔

ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ "دل دکھی کردینے والا ٹرین حادثہ، بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، کیا یہاں ناکامی در ناکامی اور نااہلی پر نااہلی  کا کوئی پوچھنے والا ہے جو ڈھیروں جانیں لے رہی ہے ؟ کیا کوئی جواب دہ ہے یا کسی سے جواب لیا جائے گا یا عوام بھیڑ بکریاں ہیں؟"

ذیشان خان نیازی نے لکھا کہ"جب وزیر ریلوے کا کام صرف سیاسی مخالفین کے لیے گھٹیا زبان استعمال کرنا رہ جائے تو پھر ایسے حالات ہوتے ہیں۔جو کل تک اپوزیشن میں رہ کر حکومت سے استعفے مانگتا تھا ہوا چلنے پر بھی ،اپنی باری آنے پر سب بھول گیا"

ثنا باجوہ نے لکھا کہ "جب سے یہ حکومت آئی ہے انسانی جان کی کوئی قیمت کوئی وقعت ہی نہیں رہی انکی نظروں میں کوئی جہاز تباہ ہو رہا ہے کہیں ٹرین حادثات کہیں انکے پولیس کے غنڈے عوام کو مار رہے ہیں اور کہیں خود انکے Mpa’s ،رہی سہی کسر #COVIDー19 سے پوری کر رہے ہیں انسانی جانوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں  "

مریم کی ٹوئیٹ پر عمران واحد نے لکھا کہ "جمعہ مبارک - شکر الحمداللہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو ملازمت سے فارغ کردیا . میاں نواز شریف چوتھی بار فیر وزیراعظم انشااللہ  "

حرا نے لکھا کہ""وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ" (جمعہ مبارک) میاں نواز شریف سرخرو ہو گئے اعلیٰ حکام میاں نوازشریف کی سزا کو کالعدم قرار دے کر ان کو باعزت بری کرے"

مزید :

قومی -