”احمد شہزاد باغی مزاج کا کرکٹر ہے اور۔۔۔“ قومی ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ نے حیران کن انکشاف کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کے روئیے کو باغیانہ قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرانٹ فلاور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک یا 2 باغی مزاج کرکٹرز ہوتے ہیں۔ احمد شہزاد بہترین مہارت کے حامل بیٹسمین تھے لیکن ان کے روئیے میں بغاوت کا عنصر ہوتا تھا، ایسے مزاج کے کھلاڑی بعض اوقات بہت بڑے کرکٹرز بن جاتے ہیں لیکن کئی بار ایسا نہیں بھی ہوتا۔
واضح رہے کہ احمد شہزاد اپنے روئیے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بن چکے ہیں، ایک مرتبہ ان کا ڈوپ ٹیسٹ بھی نفی آیا تھا جبکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہاب ریاض کیساتھ میدان میں ہونے والا جھگڑا بھی سب کو یاد ہے۔