پی آئی اے کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا ، ہر پاکستان کیلئے شرمناک خبر آ گئی

پی آئی اے کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا ، ہر پاکستان کیلئے شرمناک خبر آ گئی
پی آئی اے کو ایک اور زور دار جھٹکا لگ گیا ، ہر پاکستان کیلئے شرمناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ سامنے آنے کے بعد معروف ویب سائٹ ” ایئر لائن ریٹنگ “ نے پی آئی اے کی ریکنگ کو کم کرتے ہوئے ” ون سٹارایئر لائن “ (1-star airline) کر دی ہے ، سیون سٹارز میں سے صرف ون سٹار ریٹنگ نہایت نچلے درجے کی ہے جس کے باعث پی آئی اے کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایئر ریٹنگز ویب سائٹ کے ایڈیٹر ان چیف جوفری تھامس نے کہاہے کہ یہ واضح ہے کہ پائلٹ لائسنسوں سے متعلق رشوت اور جعل سازی کی تحقیقات ناگزی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے قومی اسمبلی میں طیارہ حادثہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے انکشاف کیاتھا کہ 434 میں سے پی آئی اے کے 150 پائلٹس کا لائسنس جعلی ہونے کا شبہ ہے جس کے بعد پی آئی اے نے فوری طور پر 150 پائلٹس کو گراونڈ کر دیا تھا۔

یہ پریشان کن انکشافات کے بعد متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خلیجی ممالک میں کا م کرنے والے پاکستانی پائلٹس، انجینئرز ، فلائٹ آپریشن آفیسر ز کے لائسنس کی تصدیق کیلئے پاکستانی ایوی ایشن سے رابطہ کیا تھا ۔

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی (ایازا) کی جانب سے پاکستان انٹرنیشل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے یورپین ممالک کے لیے فضائی آپریشن کے اجازت نامے کو چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں جہاں پی آئی اے کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے وہیں ان سینکڑوں پائلٹس کے روزگار بھی داو¿ پر لگتے نظر آ رہے ہیں جنھوں نے پاکستان سے پائلٹس لائسنس حاصل کر رکھے ہیں اور پی آئی اے کے علاوہ دوسری ملکی اور بین الاقوامی ایئرلائنز کے لیے کام کرتے ہیں۔

یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کا اجازت نامہ معطل کر دیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -