”قومی کرکٹرز بہترین تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے اور۔۔۔“ وقار یونس نے شائقین کرکٹ کو پھر امید دلا دی

”قومی کرکٹرز بہترین تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے اور۔۔۔“ وقار یونس نے ...
”قومی کرکٹرز بہترین تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے اور۔۔۔“ وقار یونس نے شائقین کرکٹ کو پھر امید دلا دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ وقار یونس نے امید ظاہر کی ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹرز بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر زبردست پرفارمنس دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج آنے کے فوری بعد کھلاڑیوں نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا تھا جو بہت خوش آئند ہے۔ کھیل کے میدان میں دوبارہ آنا اچھا لگا، کھلاڑیوں نے اچھے اندازسے ٹریننگ شروع کی اور سب پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، سیریز میں اچھا کھیلیں گے، کوویڈ 19 سے کرکٹ کوجھٹکا لگا ہے جبکہ دیگر کھیلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔

وقاریونس نے کہا کہ کوشش کی ہے گزشتہ ساڑھے تین ماہ کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا جائے، کھلاڑیو ں کی رہنمائی جاری رکھی کہ کیا کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی فٹ ہیں۔ نئی پلئینگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا، ساری زندگی تھوک سے گیند چمکاتے رہے، اب خود کو تبدیل کرنا ہو گا کیونکہ یہ وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی امید یہ ہے کہ کوویڈ 19 سے چھٹکارا ملے گا لیکن اگر وائرس لمبا چلا تو ہوسکتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو گیند چمکانے کیلئے کوئی اورطریقہ بھی تلاش کرنا پڑے تاہم دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -