کراچی میں بارش کب ہونے کا امکان ہے ؟گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

کراچی میں بارش کب ہونے کا امکان ہے ؟گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی
کراچی میں بارش کب ہونے کا امکان ہے ؟گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں تین روز بعد بار ش کی پیش گوئی کردی ۔ شہر میں بارش کا سلسلہ 6سے 8جولائی تک جاری رہے گا جبکہ 7 جولائی کو تیز بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش سے پہلے تیز ہوائیں اور آندھی کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار40سے50فی کلومیٹرفی گھنٹہ ہوسکتی ہے تاہم شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ تیزہواچلنے کے دوران شہری احتیاط کریں،بارشیں گرج چمک کیساتھ ہونگی،شہر میں اربن فلڈنگ کا کا بھی خدشہ ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت38 ڈگری رہ سکتا ہے، 4اور5 جولائی کو درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔