باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟ انضمام الحق نے ایسا نام لے لیا کہ ہر پاکستانی کا دل خوش ہو جائے

باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟ انضمام الحق نے ایسا نام لے لیا کہ ہر پاکستانی ...
باﺅلرز کا ”بابراعظم“ کون ہے؟ انضمام الحق نے ایسا نام لے لیا کہ ہر پاکستانی کا دل خوش ہو جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف سلیکٹر و قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے شاہین شاہ آفریدی کو باﺅلرز کا ”بابراعظم“ قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں، بابر محنتی پلیئر ہے اور وہ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرسکتا ہے، کوہلی کو کھیلتے ہوئے 10 سال ہوگئے لیکن بابر کو ابھی 3 سال ہوئے ہیں، ابھی اسے بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اگر دونوں کے ابتدائی کیریئر کا موازنہ کیا جائے تو بابر کے اعداد و شمار کافی اچھے ہیں۔

انضمام نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا باﺅلنگ میں وہی کردار ہے جو بیٹنگ میں بابر اعظم کا ہے، شاہین شاہ آفریدی نہ صرف پیس سے باﺅلنگ کرتا ہے بلکہ یہ بھی جانتا ہے کہ کس کو کس جگہ گیند کرانی ہے، اس میں دنیا کا ٹاپ باﺅلر بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔

مزید :

کھیل -