لاک ڈاؤن میں نرمی،سندھ حکومت نے ایسااعلان کر دیا کہ شہر قائد کے باسی خوشی سے اچھل پڑیں گے

لاک ڈاؤن میں نرمی،سندھ حکومت نے ایسااعلان کر دیا کہ شہر قائد کے باسی خوشی سے ...

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نےصوبائی دارالحکومت کراچی کےایک ضلع سے دوسرے ضلع میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز بحال کرنےکی اجازت دےدی،ایس او پیز پرعمل درآمد لازمی قرار دیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع جانے کی مشروط اجازت دے دی۔اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ بین الضلاعی مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کے تحت چلنے کی اجازت ہوگی، تمام مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔اویس شاہ کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ اور بسوں میں ماسک، سینی ٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا، مسافر گاڑیاں سندھ حکومت کے مقرر کردہ بس اڈوں سے ہی نکلیں گی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -