"ارشد ملک کی برطرفی کے بعد یہ کام نہ کیا گیا تو افسوس ہی کیا جاسکتا ہے" فواد چوہدری نے تجویز دے دی

"ارشد ملک کی برطرفی کے بعد یہ کام نہ کیا گیا تو افسوس ہی کیا جاسکتا ہے" فواد ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر جج ارشد ملک کی برطرفی کے باوجود اصلاحات نہ ہوئیں تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ "ارشد ملک کی برطرفی سے عدالتی نظام کی اصلاحات کی ضرورت کی طرف پیش قدمی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے، اعلیٰ عدلیہ اور وزارت قانون اگر مزید انتظار میں رہے تو اس پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے، جوڈیشل سروس آف پاکستان قائم کریں اور ججز کا معیار بہتر کریں، اسی طرح جج خود کو قانون کا پابند سمجھیں۔"

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سزا سنانے والے جج ارشد ملک کو جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ نے برطرف کیا ہے۔ انہیں ویڈیو سکینڈل کی وجہ سے نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -