لاہور میں جبری لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آ گئی

لاہور میں جبری لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آ گئی
لاہور میں جبری لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جہاں گرمی نے ڈیرہ ڈال لیا ہے تو وہیں جبری لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کے اوسان خطاءکر دئیے ہیں تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ جبکہ کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی خبر رساں ادارے کے مطابق لاہور میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ رات 12 بجے تک جاری رہے گا کیونکہ لاہورنیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے مختلف گرڈ سٹیشنز کو ایک سے دو گھنٹے کیلئے بند کیا جانے لگا ہے۔ شدید گرمی کے باعث بجلی کی ترسیلی نظام میں خرابی معمول بن گئی ہے، این ٹی ڈی سی 220 کے وی بند روڈ گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی دیکھنے میں آئی جس کے باعث لیسکو کے تین گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے ہیں، بند روڈ 220 کے وی گرڈ سٹیشن میں مرمت کا کام جاری ہے۔
بند روڈ 220 کے وی گرڈ بند ہونے سے لیسکو کے تین گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے جس کے باعث سبزہ زار، گلشن راوی اور سید پور گرڈ سٹیشن کے علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شادباغ، گھوڑے شاہ، دھوبی گھاٹ، سکیم نمبر دو، چائنہ سکیم میں بھی بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 گھنٹے کیلئے منظور شدہ شٹ ڈاﺅن لیا ہوا ہے اور 70 میگاواٹ لوڈمینجمنٹ کی جا رہی ہے جس کے باعث شہریوں کو بجلی کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے البتہ جلد ہی کام مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔