بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے،کشمیری رہنمایاسین ملک کیخلاف ایساشرمناک کام کردیاکہ اپنے ہی منہ پرکالک مل لی 

بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے،کشمیری رہنمایاسین ملک کیخلاف ایساشرمناک کام ...
بھارتی پولیس کے اوچھے ہتھکنڈے،کشمیری رہنمایاسین ملک کیخلاف ایساشرمناک کام کردیاکہ اپنے ہی منہ پرکالک مل لی 

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسزکشمیری رہنماؤں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈےپراترآئی،بھارتی پولیس نےمعروف کشمیری حریت پسنداسیر رہنما یاسین ملک کیخلاف دوجعلی کیسز بنا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کشمیری رہنماؤں کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے لگی،بھارتی پولیس نے کشمیری رہنما یاسین ملک کیخلاف دو جعلی کیسز میں چارج شیٹ بنادی۔کٹھ پتلی پولیس نے بارہ مولا کے تھانہ سمبل میں 2008 اور 2010 کے جعلی کیسز میں چارج شیٹ بنائی جبکہ2008 اور 2010 میں تحریک آزادی ریلی نکالنے پر ایف آئی آر درج کی گئی۔یاسین ملک کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (ڈی ایل ایس اے) بارہ مولہ کو ہدایت کی کہ وہ یاسین ملک کی جانب سےپیشی کےلئےایک وکیل فراہم کرے تاکہ ان کےمنصفانہ مقدمےکی سماعت کی جا سکے۔

مزید :

قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -