کیا حکومت نےپاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن جیسے بڑے ادارے کو بند کر دیا ہے؟چیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے دوٹوک اعلان کردیا 

کیا حکومت نےپاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن جیسے بڑے ادارے کو بند کر دیا ...
کیا حکومت نےپاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن جیسے بڑے ادارے کو بند کر دیا ہے؟چیئرمین پی ٹی ڈی سی زلفی بخاری نے دوٹوک اعلان کردیا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کو بند نہیں کر رہے بلکہ تشکیل نو کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری نے کہا کہ بدانتظامی اور سیاسی تقرریوں نے پی ٹی ڈی سی کو غیر فعال اور خسارے والا ادارہ بنادیا تھا، تبدیلیوں کامقصدپی ٹی ڈی سی کی کارکردگی کوعالمی معیارکےمطابق بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے لیے چیخ و پکار کرنےوالےجان لیں کہ اسے ایک فعال ادارہ بنایاجارہاہے،سرکاری اداروں کاراگ الاپنےوالوں کا کیا دھرا ہم ٹھیک کر رہے ہیں،پی ٹی ڈی سی میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی ڈی سی میں 2011 سے 2013 تک 706 افراد سیاسی بنیاد پر بھرتی کیے گئے،سرکاری ادارے سیاسی ورکروں کی آماجگاہ بنے ہوں تو اداروں کا یہی حال ہوگا، پی ٹی ڈی سی کا مجموعی خسارہ 65 کروڑ روپے ہوچکا ہےاورسالانہ خسارہ30سے35کروڑ روپے ہے جب کہ پی ٹی ڈی سی موٹل کا سالانہ خسارہ 25 سے 30 کروڑ روپے ہے۔

مزید :

قومی -