نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ایک فلم نے ہنگامہ برپا کردیا، شرمناک مناظر دیکھ کر دنیا بھر کی خواتین کو غصہ چڑھ گیا

نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ایک فلم نے ہنگامہ برپا کردیا، شرمناک مناظر دیکھ ...
نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ایک فلم نے ہنگامہ برپا کردیا، شرمناک مناظر دیکھ کر دنیا بھر کی خواتین کو غصہ چڑھ گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نیٹ فلکس پر گزشتہ دنوں ایک ایسی فلم نشر کی گئی جس کے کرداروں کرشنا اور رادھا کا غیرقانونی جنسی تعلق دیکھ کر ہندو مت کے ماننے والے مشتعل ہو گئے۔ اب ایک اور ایسی شرمناک فلم نیٹ فلکس پر نشر کر دی گئی ہے کہ پوری دنیا کی خواتین کا پارہ چڑھ گیاہے۔ میل آن لائن کے مطابق اس فلم کا نام ’365ڈیز‘ (365 Days) ہے جس میں فیئری ایگزیکٹو لورا بیئل کے اغواءاور جنسی زیادتی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ لورا کو سسلی کے ایک مافیا کا سرغنہ میسیمو توریسیلی اغواءکرکے قید کر لیتا ہے اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن اس فلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں خواتین کے اغواءاور جنسی زیادتی کو اس طرح بنا کر دکھایا جا رہا ہے جیسے یہ کوئی جرم نہیں بلکہ بہت اچھا کام ہو۔ اس فلم سے خواتین کے اغوائ، سمگلنگ اور جنسی زیادتی جیسے قبیح جرائم کی ترویج ہو رہی ہے۔ معروف گلوکارہ ڈفی نے اس حوالے سے نیٹ فلکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریڈ ہیسٹنگز کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے اس پلیٹ فارم کی شہرت کو اچھے کاموں کے لیے استعمال کریں اور ایسی فلمیں نہ دکھائیں جن سے جرائم کی تشہیر ہوتی ہو۔ واضح رہے کہ گلوکارہ ڈفی خود بھی ماضی میں اغواءاور جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -