سام سنگ نے غلطی سے نوٹ سیریز کے اپنے اگلے موبائل فون کی تصاویر جاری کردیں؟

سام سنگ نے غلطی سے نوٹ سیریز کے اپنے اگلے موبائل فون کی تصاویر جاری کردیں؟
سام سنگ نے غلطی سے نوٹ سیریز کے اپنے اگلے موبائل فون کی تصاویر جاری کردیں؟

  

سیئول(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ نے غلطی سے اپنی ’نوٹ سیریز‘ کے نئے ماڈل کی تصاویر اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس ماڈل کا نام ’گلیکسی نوٹ 20الٹرا‘ ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیوں کی ایسی معلومات لیک کرنے والی ویب سائٹ میکس وین بیچ کا کہنا ہے کہ ”سام سنگ کی طرف سے غلطی سے گلیکسی نوٹ 20الٹرا کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جو ابھی ریلیز بھی نہیں ہوا۔ یہ تصاویر ویب سائٹ کے روسی، یوکرینی اور چینی ورژنز پر پوسٹ ہوئیں۔ ان تصاویر میں یہ فون ’مسٹک برونز‘(Mystic Bronze)رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

ان تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ اس فون میں ٹیلی فوٹو لینز لگائے گئے ہیں۔ بیک کیمرے کے تین لینز ہیں جن میں سے نچلا اوپر کے دو لینز سے مختلف ہے۔ یہ ابھی معلوم نہیں ہے کہ اس فون میں کس قسم کے لینز استعمال کیے گئے ہیں۔ رواں سال مئی میں لیک ہونے والی معلومات سے پتا چلا تھا کہ نوٹ 20اور نوٹ 20پلس میں بالترتیب 6.7اور 6.9انچ ڈسپلے لگائے گئے ہیں اور ریم (RAM)بھی اپ گریڈ کی گئی ہے۔ سام سنگ روایتی طور پر اگست میں نئی ڈیوائسز متعارف کرواتی ہے چنانچہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ نوٹ 20کے یہ ماڈل بھی اگست میں متعارف کروائے جائیں گے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -