دبئی میں کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے غیر ملکی ورکروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والی خوبرو برطانوی خاتون

دبئی میں کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے غیر ملکی ورکروں سے کروڑوں روپے لوٹنے ...
دبئی میں کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے غیر ملکی ورکروں سے کروڑوں روپے لوٹنے والی خوبرو برطانوی خاتون

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک خوبرو برطانوی خاتون نے کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے سے برطانیہ سمیت دیگر کی ممالک کے شہریوں سے کروڑوں روپے ہتھیا لیے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 34سالہ کیٹی بلیمیئر نامی خاتون سابق فٹنس ٹیچر ہے اور اب دبئی میں مقیم ہے۔ وہ لوگوں سے کرنسی تبدیل کروانے کے بہانے لیتی اور اس میں سے کچھ رقم خود ہڑپ کر جاتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کیٹی کا زیادہ تر نشانہ دبئی میں کام کرنے والے ایئرلائنز ورکرز بنے جن میں ایک بڑی تعداد برطانوی شہریوں کی بھی ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ کیٹی نے ان سے رقم لی اور کہا ہے کہ وہ اسے دوسری کرنسی میں تبدیلی کرکے ان کے اوورسیز بینک اکاﺅنٹس میں منتقل کر دے گی۔ ان میں سے بعض لوگوں کی پوری اور بعض کی رقم کا کچھ حصہ کیٹی نے ہتھیا لیا۔ مجموعی طور پر اس نے لوگوں سے 3لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً6کروڑ 28لاکھ روپے) ہتھیائے۔ دوسری طرف کیٹی کا کہنا ہے کہ اس نے کسی کی رقم نہیں لوٹی بلکہ وہ تو دوسروں کی مدد کر رہی تھی جن کی کورونا وائرس کی وجہ سے نوکریاں داﺅ پر لگی ہوئی تھیں اور وہ اپنی جمع پونجی اپنے اپنے ملک بھجوانا چاہتے تھے۔رپورٹ کے مطابق پولیس اس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -